ابنا: ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے فرانسیسی نقاد ڈیودونہ کے رابطے بارے میں فرانس کے وزیر داخلہ کا بیان غیر منطقی ہے جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار نے دیگر ملکوں کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے بارے میں ایران کی اصولی پالیسی کا ذکرکرتے ہوئے فرانسیسی وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کے مسائل کا رخ کسی اور طرف موڑنے کی کوشش کرنے کے بجائے فرانس کے مسائل پر گہرائی سے توجہ دیں اور راہ حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔قابل ذکر ہے کہ فرانس کی حکومت نے اپنے ملک کے نقاد ڈیودونہ پر ایران سے رابطے کا الزام لگاتے ہوئے اس نقاد کی صیہونی مخالف سرگرمیاں محدود کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
.......
/169